بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عارف لوہار نے اہلیہ کی وفات کے بعد ویڈیو پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری لوک گلوکار عارف لوہار نے اہلیہ کی وفات کے بعد پہلا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

گلوکار عارف لوہار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اہلیہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد 27 رمضان المبارک کو وہ انتقال کرگئیں۔

عارف لوہار نے دو روز قبل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ تینوں بیٹے موجود ہیں۔

مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے عارف لوہار کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی بے پناہ محبت اور دعائیں ملیں، میرے چاہنے والوں اور فنکار برادری نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہے میرے بچے آپ سب کے لیے دعا گو ہیں اور رہیں گے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے کب اور کس وقت ختم ہوجائے۔

عارف لوہار نے اپنے والد اور اہلیہ کے ایصال ثواب کے لیے مداحوں سے درود پاک پڑھنے کی درخواست بھی کی اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی آن اسکرین پر اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے۔

یاد رہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ 9 مئی کو لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں