اشتہار

اسٹیٹ بینک کا ایکس چینج کمپنیوں کا بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کے بعد ایکس چینج کمپنیوں کو ریلیف فراہم کر ‏دیا ہے۔ ‏

اسٹیٹ بینک نے ایکس چینج کمپنیوں کے محفوظ سرمائے کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ‏ایکس چینج کمپنیوں کو اپنی مجموعی سرمایہ کاریہ کا 15 فیصد محفوظ سرمایہ کاری رکھنا ہوگا۔

اس سے قبل ایکس چینج کمپنیوں کو 25 فیصد محفوظ سرمایہ رکھنا ہوتا تھا تاہم اب ایکس چینج ‏کمپنیوں کو 10 فیصد اضافی سرمایہ دستیاب ہوگا۔ ‏

- Advertisement -

اضافی لیکوڈٹی ایکس چینج کمپنیوں کو ترسیلات زر کا کاروبار بڑھانے میں مدد دے گی۔ ایکس ‏چینج کمپنیوں نے مالی سال کے دس ماہ مین 1 ارب 67 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کی ہیں۔ ‏

گزشتہ مالی سال دس ماہ میں ایکس چینج کمپنیوں نے 1 ارب 44 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کی تھیں۔ ‏اسٹیٹ بینک نے 27 ایکس چینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا ہے۔ ‏

صرف 18 ایکس چینج کمپنیاں ترسیلات زر کررہی ہیں۔ ایکس چینج کمپنیوں کی 1200 برانچوں سے ‏ترسیلات زر کی فراہمی کی جاسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں