اشتہار

پنجاب میں ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں اضافہ ‏

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کی ‏مشکلات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 10 سے 15 ‏فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی جسے وزیراعلی عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے %25 ‏سپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ حکومت اور سرکاری ملازمین ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں ‏بزدارحکومت سرکاری ملازمین کی آسانی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار ‏کی ہدایت پر گریڈ 1 تا 19 7لاکھ 21ہزار سے زائد ملازمین سپیشل الاؤنس سےمستفید ہوں گے ‏اسپیشل الاؤنس آئندہ ماہ تنخواہوں میں شامل کردیا جائے گا۔

- Advertisement -

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوباز شریف نے بونی باتیں کرکے بغض باطن کا ‏مظاہرہ کیا ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اس مافیا کی اپنی تجوریاں اور خزانے بھرتے ‏رہے شوباز اعلی کک بیکس کے بغیر کوئی منصوبہ شروع ہی نہ کرتے تھے انکی لوٹ مار کی ‏داستانیں ٹی ٹییز کی صورت میں قوم کے سامنے آچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں