اشتہار

اسرائیلی درندگی؛ معذور والد، حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی سمیت شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد251 ہوگئی، ‏جن میں 66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی محصور پٹی میں اسرائیل نے جنگی جرائم کا ارتکاب ‏کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں، سول تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی طیاروں نے آبادی پر بمباری کرتے ہوئے کئی گھروں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ‏افراد شہید ہو گئے۔

- Advertisement -

اسرائیلی درندگی کا نشانہ بننے والوں میں معذور باپ، دو سالہ بیٹی اور حاملہ بیوی بھی شامل ہے۔ ‏سمندر کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل نے دیر البلاح میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے ‏نتیجے میں فلیٹ میں موجود فیملی کے تینوں ارکان شہید ہوگئے۔

شہداء میں 33 ایعاد صلاح اس کی ہم عمر اہلیہ جو حاملہ تھی اور 2 سالہ بیٹی شامل ہے۔ سوشل ‏میڈیا پر متاثرہ فیملی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں معصوم بچی وہیل چیئر پر بیٹھے ‏معزور والد کی گود میں موجود ہے۔ ‏

گذشتہ روز اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شیخ ردوان کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی تھی ‏، ‏جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے جن میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔

یوسف ابو حسین مقامی براڈ کاسٹ الاقصیٰ ریڈیو اسٹیشن سے وابستہ تھے اور عرصہ دراز سے ‏‏پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں