اشتہار

بھارتی قسم کے کرونا کا پھیلاؤ، پریشان کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے سائنسی ماہرین نے کرونا کے پھیلاؤ  کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا جس کے بعد شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے سائنسی مشیر دفتر کی جانب سے کرونا پھیلاؤ کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے۔ تحقیقی مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا سے متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے کرونا وائرس دس میٹر دو تک پھیل سکتا ہے جبکہ ہوا میں معلق وائرس اتنا ہی فاصلے طے کر کے وائرس کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسی صورت میں وائرس پھیلنے کا خطرہ بہت حد تک بڑھ گیا ہے اور بھارت کی موجودہ صورت حال کیوجہ بھی یہی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے پھیلنے والا وائرس انفیکشن کا خطرہ دگنا کررہا ہے۔

حکومت کے سائنسی مشیر نے انفیکشن روکنے کے لیے گائیڈلائن بھی جاری کی۔ جس کے مطابق  بغیر علامت والے کرونا کے متاثرہ مریض کی چھینک اور کھانسی سے بھی وائرس پھیل رہا ہے۔ اس کے علاوہ زمین پر چھینک اور کھانسی سے گرنے والے ذرات بھی انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ زمین پر کھانسی، چھینکنے کے علاوہ متاثرہ شخص کے  تھوک اور بلغم کے ذرات طویل مدت کے لیے وائرس پھیلنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی گائیڈ لائن پر شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کھلی فضا میں رہیں اور ہوا کے اخراج کو یقینی بنائیں، اس کے ذریعے وائرس سے بالکل نہیں مگر کسی حد تک محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق سرجیکل ماسک کو صرف ایک بار ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ عام ماسک ایک نہیں بلکہ دو استعمال کرنا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں