اشتہار

کرونا کا قہر جاری! بھارت میں یومیہ 50 ہزار کفن فروخت ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ہوشربا اضافے نے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے، بھارت میں ہلاکتوں کے باعث روزانہ 50 ہزار کفن فروخت ہونے لگے۔

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر نے ایسا قہر ڈھایا ہے کہ یومیہ بنیادوں پر لاکھوں افراد کرونا کا شکار ہوکر سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں، مرنے والوں کی تعداد یومیہ بنیادوں پر 4 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارت میں روزانہ 50 ہزار کفن فروخت ہورہے ہیں، بنگال اور یوپی میں کفن کی مانگ میں تہوار اور لگن میں فروخت ہونے والے کپڑے سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر گایا کے مانپور پٹوا ٹولی میں واقع پاور ہینڈلوم سے کفن تیار ہورہے ہیں اور گزشتہ بیس دنوں سے یہاں سے ہردن کم سے کم پچاس ہزار عدد کفن کی سپلائی بہار اور بنگال کے لیے کی جارہی ہے۔

کفن کے تاجر دوارکا پرساد کا کہنا ہے کہ فروری اور مارچ تک کفن کی کھپت صرف بیس ہزار تھی لیکن اپریل میں کرونا سے ایسی تباہی مچی کہ کفن کی مانگ میں اچانک اضافہ اور اپریل سے روزانہ 15 سے 20 ہزار کفن فروخت کررہے ہیں جب کہ ریاستوں میں تو کفن کی مانگ 50 ہزار یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں