بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کورونا کے باعث مشکل قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل ہے، کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لیے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی جبکہ بھارتی لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گے تو خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔

مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں متبادل پلان یو اے ای ہی ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے، مائیک ہسی بھارتی لیگ کے دوران کورونا کا شکار ہوئے اور پھر صحت یاب ہوکر آسٹریلیا پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 29 مئی کو اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کو ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کا قومی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں