بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کرونا پابندیوں میں نرمی کو قبل از وقت قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کرونا پابندیوں میں نرمی کے حکومتی فیصلے کو باعث تشویش قرار دے دیا۔

پاکستانی میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں معمولی کمی کے بعد مہلک وبا سے بچاؤ کےلیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ وقت سے پہلے کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے کرونا وائرس کے کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد سے کرونا وائرس کی مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سندھ اور کراچی میں صورتحال خراب ہورہی ہے۔

پاکستان میدیکل ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اسپتالوں میں وسائل کم پڑجائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4207 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد مجموعی تعداد 890391 ہوگئی جب کہ 24 گھنٹے میں 131 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 987 تک پہنچ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں