اشتہار

پی ایس ایل 6: ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابوظہبی میں میچز کرانے کی تحریری اجازت مل چکی، ٹیمیں کب روانہ ہونگی ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا ہے، تمام ٹیمیں چھبیس مئی کو کراچی اور لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہونگی، باقی میچوں کے شیڈول کا امکان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چھبیس مئی کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پہلی چارٹرڈ فلائٹ کراچی جب کہ سوا نوبجےلاہور سےدوسری پرواز ٹیموں کو لےکریو اے ای روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بقیہ بیس میچز یکم کے بجائے پانچ جون سےشروع ہونےکا امکان ہے، وقت کی کمی اور موسم کے پیش نظر ایک دن میں دومیچز رکھےجاسکتےہیں۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلی کووڈ ٹیسٹنگ بائیس مئی تک کراناہوگی، چوبیس مئی کی صبح گیارہ بجے ہوٹل میں چیک ان کرنا ہوگاجہاں وہ دو روزہ قرنطینہ کریں گے۔

واضح رہے گذشتہ روز یو اے ای حکومت سےکلیئرنس کے بعد بورڈ اور فرنچائزز کے معاملات بھی طے پاگئے تھے، کل ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایونٹ میں ہونے والے اضافی اخراجات پی سی بی خود برداشت کرےگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں