تازہ ترین

سعودی عرب: ابشر ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ابشر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر کئی ہیش ٹیگ جاری کیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابشر ایپ سعودی وزارت داخلہ کے زیرانتظام سروس ہے۔ انتظامیہ نے ہیش ٹیگ کے حوالے سے وضاحت پیش کی کہ مختلف اوقات میں بہتر سروس اور آگاہی کے لیے ہیش ٹیگ جاری ہوتے رہتے ہیں۔ ‘وفر وقتک’ ہیش ٹیگ کا مقصد تھا لوگوں کو بتانا کہ وقت بچاتے ہوئے آپ نے کس طرح سروس حاصل کرنی ہے۔

اسی طرح ’ابشر وانت بالبیت‘ ہیش ٹیگ کا مطلب لوگوں کو گھر بیٹھے سروس فراہم کرنا تھی۔ اس کے بعد جاری ہونے والے ’ابشر معکم‘ ہیش ٹیگ کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ہم آپ کو اطمینان بخش سروس مہیا کریں گے۔

دریں اثنا ’اسہل، اسرع‘ ہیش ٹیگ جاری ہوئے جن سے یہ آگاہی دینا تھا کہ آن لائن سروس زیادہ تیز اور آسان ہے۔ ’لہم حق علینا‘ ہیش ٹیگ میں یہ بات واضح کی گئی کہ صارفین کو سروس فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ابشر کے سوشل میڈیا سائٹس پر ہیش ٹیگ’تحدی ابشر‘ بھی جاری کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی طرف راغب کرنا تھا۔ بعد ازاں ’فرجت مع ابشر‘ ہیش ٹیگ بھی جاری ہوا۔

مراحلہ وار ’ابشر مع ابشر‘ ہیش ٹیگ اور پھر ’ابشر یا وطن‘ ہیش ٹیگ بھی جاری کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -