اشتہار

جینز کے عجیب و غریب ڈیزائنز متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول: جینز کا فیشن کسی دور میں پرانا نہیں ہوا، ہمیشہ سے ہی مختلف طرز کی جینز مقبول ہوتی رہی ہیں پھر چاہے وہ گھٹنوں پر سے ذرا سا پھٹا ہوا حصہ ہی کیوں نہ ہو۔

حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک برینڈ نے منفرد طرز کی جینز متعارف کروادی جسے دیکھ کر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تو کوئی حیرانی میں مبتلا ہوگیا۔

اس برینڈ نے رواں سال دو منفرد ڈیزائنز متعارف کروائے اور اس جینز کو ’سلیش جینز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سلیش جینز میں مختلف ڈیزائنز متعارف کروائے گئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائنچوں کے درمیان ایک سے زیادہ کٹاؤ موجود ہیں جبکہ دوسرے ڈیزائن میں ایک کٹاؤ دیکھا جاسکتا ہے۔

برینڈ نے اس جینز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں جس پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

متعدد صارفین کا خیال تھا کہ اس طرح کی انوکھی جینز فیشن میں جدت کی اعلیٰ مثال ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے عجیب و غریب بھی کہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں