اشتہار

’’میں نیچے فرش پر آگیا تھا‘‘ ٹام کروز نے دلچسپ واقعہ بیان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی 1996 میں بننے والی مشہور زمانہ فلم مشن امپاسیبل کی کامیابی کے 25 سال مکمل ہوگئے۔

فلم مشن امپاسیبل کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ٹام کروز نے فلم کے ایک مشہور منظر کے دوران ہونے والے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا ہے جس میں وہ تاروں کی مدد سے لٹکے ہوئے تھے۔

انہوں نے اپنے اس اسٹنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نیچے فرش پر آگیا تھا اور میں نے فرش کو ہاتھ نہیں لگایا تھا، بس تاروں کو تھامے ہوئے ہیں اور مجھے پسینہ آرہا ہے اور ڈائریکٹر برائن ڈی پالما اسے رول کرتے رہے۔

- Advertisement -

ٹام کروز نے مزید بتایا کہ مجھے صرف یہ احساس ہوا کہ ’برائن کام کررہے ہیں اور میں جیسے ہوں مجھے ایسے ہی رہنا ہے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ میں انہیں کیمرے سے دور ہی ان کی چیخ و پکار سنی اور تھوڑی ہی دیر میں وہ کہتے ہیں ’کٹ‘ سین مکمل ہوگیا۔

واضح رہے کہ مشن امپاسیبل 1996 میں 80 ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی گئی تھی اور اس فلم نے دنیا بھر میں 457 ملین ڈالر کمائے تھے۔

فلم کی کامیابی کے بعد ایک فرنچائز بنائی گئی جس کے ساتھ ٹام کروز نے چھ فلموں کے لیے ہنٹ کا کردار ادا کیا، جن میں سب سے آخر میں 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم مشن امپاسیبل ’فال آؤٹ‘ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں