منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سجاد علی کی دورانِ سفر گنگنانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو ناصرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

آج ہم بات کررہے ہیں معروف گلوکار سجاد علی کی جنہوں نے اپنے ماضی کے مقبول گانے ’میں ہی ماہیوال ہوں تیرا‘ گاڑی میں سفر کے دوران گنگنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجاد علی خوش گوار موڈ میں ڈرائیونگ کررہے ہیں اور ساتھ ہی گانا بھی گنگنا رہے ہیں، مداحوں نے سجاد علی کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔

سجاد علی کی ویڈیو کو ساڑھے 5 ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا، 594 افراد نے ری ٹویٹ کیا اور متعدد صارفین نے ان کی ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں