بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گرد کے طوفان نے طیارے کو لپیٹ میں لے لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں گزشتہ دنوں لینڈنگ کے دوران طیارہ گرد کے طوفان کی زد میں آگیا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا جہاں پوبیدا ایئرلائنز کی ایک پرواز لینڈ کررہی تھی کہ مٹی کے طوفان کی زد میں آگئی۔

طوفان کے سبب اس قدر دھول مٹی اڑ رہی تھی کہ طیارے میں پائلٹ اور مسافروں کو دکھائی دینا بند ہوگیا جس پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے چیخ و پکار شروع کردی۔

طیارے میں موجود ایک خاتون نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کی کھڑکی کے شیشے سے باہر دھول مٹی کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔

خاتون نے پریشانی کے عالم میں بتایا کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا اور جہاز بری طرح سے ہچکولے کھا رہا ہے، طوفان کی زد میں آنے کے بعد جہاز کی بلندی تیزی سے کم ہوئی ہے جیسے رولر کوسٹر اچانک نیچے آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ خوش قسمتی سے طیارے کو باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا جس کے بعد مسافروں نے سکھ کا سانس لیا اور پائلٹ کی مہارت کو سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں