تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب : کورونا وائرس سے متعلق سائنسدانوں کو بڑی کامیابی مل گئی

ریاض : سعودی سائنسدانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک اور طریقہ دریافت کرلیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ڈاکٹروں کو سہولت اور آسانی میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کورونا کی علامتیں پیدا کرنے والے وائرس کی تیزی سے تشخیص کرنے والا طریقہ کار دریافت کرلیا۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا ہے کہ طریقہ کار کا تعارف معتبر بین الاقوامی سائنسی میگزینوں میں شائع کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے دو سائنسی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔

سعودی یونیورسٹی کی ٹیم نے بتایا کہ وزارت تعلیم نے اس سائنسی پروجیکٹ کی فنڈنگ کی تھی، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دریافت کی منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ یہ منفرد ٹیکنالوجی ریسرچ ہے اس کی مارکیٹنگ آسانی سے ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -