بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مختلف چیلنجز کے باوجود عمران خان نے معیشت درست سمت میں ڈالی، فرخ حبیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مختلف چیلنجزکےباوجودعمران خان نےمعیشت درست سمت میں ڈالی ، حکومت نے صنعت کے لیے پیکج دیے، سہولتیں دیں، آئندہ سالوں میں معیشت میں مزیدبہتری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلےسال میں حکومت نے10ارب کےقرض واپس کرنے تھے، تباہی کے دہانے پر پہنچی معیشت کو موجودہ حکومت نے سراہا دیا۔

ن لیگی حکومت کے حوالے سے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اسے کریڈٹ کارڈ معیشت بناکر گئے تھے، وہ ترقی مانگے تانگے کے قرض پر منحصر اور مصنوعی تھی، موجودہ دور میں 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا، گزشتہ دورحکومت میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر9ارب ڈالررہ گئے تھے، 7.5ارب ڈالرکاقرض لیا گیا تھا،ترسیلات زرمیں اضافہ نہیں ہواتھا، برآمدات گزشتہ دورمیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی تھیں، گروتھ جعلی اکاؤنٹ اورنوازشریف کی منی لانڈرنگ میں تھی۔

وزیر مملکت نے کہا مختلف چیلنجزکےباوجودعمران خان نےمعیشت درست سمت میں ڈال دی، پاکستان کی جی ڈی پی گزشتہ روز3.9فیصدبتائی گئی، ہماراماڈل برآمدات اورپیداواربڑھانے کا ماڈل ہے، حکومت نے صنعت کے لیے پیکج دیے، سہولتیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکس وصولی زیادہ ہوگی،برآمدات میں تاریخی 25ارب ڈالرتک اضافہ متوقع ہے، چاول ،مکئی اورگندم کی پیداوارکے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پر کپیٹا انکم ہمیں 1456ڈالر ملی تھی، آج 1608 ڈالر ہوگئی ہے۔

فرخ حبیب نے مزید بتایا کہ 10ماہ میں 24ملین ڈالرسےزائدترسیلات موصول ہوئی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا ڈالرکا ان فلو نہیں ہوا، ن لیگ کے دور کاماڈل سرخی پاؤڈروالاماڈل تھا،اصل حالت خراب تھی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کاروپیہ دنیاکی بہترین کرنسیوں میں شامل ہے، آئی ٹی برآمدات میں44فیصداضافہ ہوا، حکومت کی آمدن اس وقت اخراجات کےبرابرہے، ہماری حکومت نےسب سے کم قرض لیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ زراعت میں اضافہ کاشتکاروں پرتوجہ دینےکی وجہ سےہواہے، آئندہ سالوں میں معیشت میں مزیدبہتری ہوگی، وزیراعظم تربیلا 5 کے منصوبے کا عن قریب افتتاح کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا عمران خان نےجومیچ بھی کھیلاہےوہ پاکستان کے لیے کھیلا کوئی ذاتی مفاد نہیں، عمران خان کے پاس کوئی کالا دھن نہیں ہے جسے سفید کرناہو، مہنگائی کے جن کو بھی قابو میں کیا جائے گا۔

وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ این سی اے کے اجلاس میں کوئی سیاست دان نہیں بیٹھتا، اجلاس میں ٹیکنیکل لوگ ہی بیٹھتےہیں، ہم نےوہ تمام اہداف بتانےہیں، جوہم نے3سال میں حاصل کیے، تمام چیلنجزکےباوجودہم نےبہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کےبھگوڑےہیں لندن میں بیٹھےہیں، آفس آنےوالوں کےچہرےواضح ہیں ان کی رپورٹ کرادیں، پی ڈی ایم کے تیتر بیٹر کے ناشتے ہوتے رہتےہیں، پی ڈی ایم والےاب اکٹھےہوکرجیل ہی جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں