بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بیٹی کی شادی پر چالان بدنصیب باپ کی موت کا باعث بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : راجستھان کے علاقے بوندی کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے کے باوجود دلہن کے والد کو چالان تھما دیا، جو بدنصیب باپ کی موت کا پروانہ ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے ضلع بوندی میں برج موہن نے اپنی بیٹی کی شادی تقریب ایس او پیز تحت منعقد کی، اس کے باوجود مقامی انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں‌ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر دلہن کے باپ کو ایک لاکھ روپے کا چالان تھما دیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدنصیب باپ خوشی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے چالان کیے جانے پر ایسا دلبرداشتہ ہوا کہ بیٹی کی رخصتی سے تین روز قبل ہی دنیا چھوڑ گیا۔

سخت رویّے اور بے بنیاد الزام کے سبب برج موہن مینا کی موت نے مقامی انتظامیہ اور اہل کاروں کے غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 30 مئی تک شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد ہے تاہم پابندی کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تقریب کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔

ایس او پیز پر عمل درآمد کے باوجود انتظامیہ نے شادی کی تقریب منعقد کرنے پر ایک لاکھ روپے کا چالان کاٹا جس پر برج موہن کو شدید صدمہ پہنچا اور لڑکی کا والد حرکتِ قلب بند ہوجانے سے چل بسا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برج موہن کے اہل خانہ نے مقامی تھانے میں ضلعی کلکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں