اشتہار

کویتی اقامے کے حامل غیرملکیوں کےلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کویتی حکومت نے کرونا وبا کے باعث اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکیوں کو ایک مرتبہ پھر مہلت دے دی۔

خلیجی ریاست کویت نے انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کردی، حکومت نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انسانی ہمدردی کے تحت پھر مہلت دینے کا اعلان کردیا۔

کویتی وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے اعلان کیا کہ کویت کے رہائشی قوانین (اقامہ) کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو اپنے رویے میں بہتری لانے کےلیے آخری موقع دیا جارہا ہے، جس کی وجہ دنیا میں صحت کا بحران اور بیشتر ہوائی اڈوں کی بندش ہے۔

- Advertisement -

رکاوٹوں کے باعث غیرملکی شہریوں کےلیے جرمانے کی ادائیگی اور قانونی حیثیت کو باضابطہ طور پر تبدیل کروانا ناممکن تھا اسی لیے حکومت کویت نے آخری ڈیڈ لائن میں 15 مئی سے بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ غیرملکی اقامے میں قانونی ترمیم کروا سکیں۔

خیال رہے کہ کرونا بحران کے باعث کویتی حکومت کی جانب سے 15 اپریل سے 15 مئی تک مہلت دی گئی تھی تاہم انسانیت کی خاطر کویت انتظامیہ نے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد سے اس مدت سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے اقامہ میں ترمیم کے بعد قانونی طور پر کویت میں رہائش پذیر ہوں اور کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی و جرمانوں سے خود کو محفوظ بنا سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں