بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

احاطہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی لڑکیاں مشکل میں پڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان میں ٹک ٹاکر لڑکیوں کو کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رحیم یار خان کی تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو عدالت کے پریذائیڈنگ افسر کی عدم موجودگی میں بنائی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے اس اقدام سے عدالت کا وقار مجروح ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی تنسیخ نکاح کے مقدمے میں عدالت آئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ہاتھ میں پستول لے کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعہ سوات کی تحصل کبل کے علاقے ماہنٹر میں پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حمید اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں