اشتہار

کرونا وائرس: بھارت کے معروف شاعر وسیم بریلوی کا سرکاری اسپتال کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور شاعر وسیم بریلوی نے کرونا کے مریضوں‌ کے علاج اور طبّی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری اسپتال کو پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وسیم بریلوی اترپردیش قانون ساز کونسل کے رکن ہیں جنھوں نے بریلی کے 300 بیڈز پر مشتمل سرکاری اسپتال کو اپنے فنڈ سے پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

پروفیسر وسیم بریلوی نے رواں برس اپنے مختص کردہ کوٹے کو بھی محکمۂ صحت کے لیے مخصوص کردیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کرونا پر قابو پانے اور مریضوں کے بہتر علاج کے لیے پورے سال کا فنڈ خرچ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وسیم بریلوی بھارت کے شہر بریلی کے کالج میں شعبہ اردو کے سربراہ رہے ہیں‌ اور علمی و ادبی حلقوں شاعر کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں، ان کا شمار پاک و ہند کے مقبول شعرا میں ہوتا ہے۔

بھارت میں کرونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز اور بڑی تعداد میں‌ اموات کے باعث جہاں لوگ خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں، وہیں اسپتالوں میں مریضوں کو آکسیجن اور دیگر طبّی سہولیات کی فراہمی دشوار ہو گئی ہے، ان حالات میں وسیم بریلوی کی جانب سے مالی امداد کا اعلان امید افزا ہے۔ انہوں نے بریلی کے چیف ڈیولپمنٹ آفیسر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کونسل فنڈ سے اسپتال کو 50 لاکھ روپے جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔ کرونا مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ اس فنڈ سے وینٹی لیٹر، آکسیجن پلانٹ اور جان بچانے کے لیے ضروری طبّی سامان خریدا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں