تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک جانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کے دو بڑے بریک ڈاؤن اور بن قاسم پاور اسٹیشن کی خرابی کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بن قاسم پاور اسٹیشن 1 کی خرابی اور ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے بعد کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن بحرانی صورت اختیار کرگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ ون  کے گیس سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پائپ سے  دھوئیں اخراج ہوا اور بجلی کی پیداوار بن ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بن قاسم پلانٹ ون کافی پرانا اور بوسیدہ پلانٹ ہے، جس کی مرمت یا اپ گریڈیشن نہیں کی گئی، اسی وجہ سے اکثر پلانٹ میں خرابیاں پیدا ہوتیں اور بجلی کی پیداوار بند ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب بن قاسم پاور ون اسٹیشن کی خرابی کے بعد بجلی کی کمی پر قابو پانے کے لیے  کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جبکہ پہلے سے لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نصف شہر کو بجلی کی فراہمی معطل

کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق  بن قاسم پلانٹ ون کے گیس انسولیٹنگ سسٹم کی خرابی اور مرمت میں کافی وقت درکار ہو گا، امکان ہے کہ خرابی دور کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے تب تک کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر بجلی کی کمی کو پورا کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایک علاقے کا لوڈ دوسرے علاقے میں شفٹ کرکے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے، اسی باعث مستثنی علاقوں میں بھی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ شروع کردی تاکہ لوڈ کو توازن میں لایا جاسکے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر میں تاحال 200 سے زائد فیڈرز بند ہیں، دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 9 گھنٹے تک پہنچا دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے موجودہ صورت حال پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’علاقائی سطح پر بجلی بحالی کا عمل جاری ہے، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، بہادرآباد، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے جبکہ لیاری ، صدر ، لانڈھی کورنگی اور نارتھ کراچی کے متاثر ہ علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -