اشتہار

مودی سرکار ‘کرونا کی بھارتی قسم’ سے متعلق مواد سوشل میڈیا سے ہٹوانے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مودی سرکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کرونا وائرس کی ‘بھارتی قسم’ سے متعلق تمام مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی نئی لہر سے متعلق انٹرنیٹ پر غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں اور اس قسم کو بھارت سے منسوب کیا جارہا ہے’۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کرونا کی قسم ‘بی ون 617’ کو بھارت یا کسی بھی ملک کے نام سے منسوب نہیں کیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ کرونا کی یہ قسم برطانیہ سمیت اب تک 43 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جہاں کرونا وائرس کی اصطلاح ‘بھارتی قسم’ وسیع پیمانے پر استعمال ہورہی ہے۔

بھارت میں کرونا کی مذکورہ قسم نے بدترین تباہی مچارکھی ہے جس کے باعث روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کرونا مریض ہلاک اور لاکھوں متاثر ہورہے ہیں، جس کے باعث متعدد ممالک نے بھارت سے آمد و رفت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے وائرس کی مذکورہ قسم پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انڈیا میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد دو کروڑ 62 لاکھ ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے، انڈیا کو آکیسجن، ویکسین، ہسپتال کے بستروں اور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں