تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل سکس: کرونا پروٹوکولز مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی ایس ای سکس کے بقیہ میچز کو کرونا وبا سے بچانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پروٹوکولز کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سکس کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ہوٹل آمد کے لئے بھی مزید سخت پروٹوکولز کئے گئے ہیں، رپورٹ کرنے والےکھلاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر آنےسےروک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی ذاتی گاڑیوں پر ڈرائیور کے ساتھ سفر کرنے سے روک دیاگیا ہے، تمام شہروں سے پی سی بی کی گاڑیوں پر کھلاڑیوں کو ہوٹلز لایا جائے گا،اپنی ذاتی گاڑی پر ہوٹل آنے والا کھلاڑی خود ڈرائیو کرکے ہوٹل آسکے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہوٹلز سے ایئرپورٹ لے جانے والے اسٹاف کی کرونا ٹیسٹنگ کرالی گئی ہے، کھلاڑیوں،سپورٹ اسٹاف نےاپنی کرونارپورٹس فرنچائزز کو بھجوانا شروع کردیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کو لانے والی گاڑیوں کو راستے میں رکنےکی اجازت نہیں ہوگی، پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والےکھلاڑی کو فوری الگ کردیا جائے گا، یو اے ای روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو کوویڈ پروٹوکولزپر باقاعدہ لیکچرز دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6: ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا

دوسری جانب پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کیلئے ٹیموں کی یو اے ای روانگی کا شیڈول سامنے آگیا ہے، تمام ٹیمیں چھبیس مئی کو کراچی اور لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہونگی۔

ذرائع کے مطابق چھبیس مئی کی صبح ساڑھے آٹھ بجے پہلی چارٹرڈ فلائٹ کراچی جب کہ سوا نوبجےلاہور سےدوسری پرواز ٹیموں کو لےکریو اے ای روانہ ہوگی۔

کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلی کووڈ ٹیسٹنگ بائیس مئی تک کراناہوگی، چوبیس مئی کی صبح گیارہ بجے ہوٹل میں چیک ان کرنا ہوگاجہاں وہ دو روزہ قرنطینہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -