تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کرونا مریضوں کی نشاندہی، پشاور ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ کتے تعینات

پشاور: باچا خان ایئرپورٹ پر کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتے تعینات کردیے گئے جو کرونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ کتوں کو پشاور ائیرپورٹ تعینات کیا گیا ہے، جو کرونا مریضوں کی نشاندہی کریں گے۔

اس ضمن میں پشاور ایئرپورٹ پر خصوصی ہیلتھ ڈیسک قائم کی گئی ہے، اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی معاونت کرے گی اور سراغ رساں کتوں کو کرونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کتوں کی مدد سے کرونا مریضوں کی نشاندہی اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ہیلتھ ڈیسک باچا خان ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آئیول لاؤنج میں قائم کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق دنیا کے مختلف ایئرپورٹس پر کرونا کی نشاندہی کے لیے کتوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کتوں کی تربیت آرمی کینائن سینٹر کے ماہرین نے کی ، جن کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے سویب ٹیسٹ  کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں