کراچی کے تین دوست ٹنڈو محمد خان میں نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں افراد دوستوں کے ہمراہ مویشی لینے ٹنڈو محمد خان گئے تھے جہاں سے واپسی پر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
رشتہ دار وں نے بتایا کہ ڈوبنے والے تینوں افراد آپس میں دوست اور ال آصف اسکوائر کے قریب محلے کے رہائشی ہیں۔
نوجوانوں کی شناخت اویس ، عبدالرحمان اور اذلان کے نام سےہوئی ہے۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نہر میں نہانے کیلئے چھ افراد نے چھلانگ لگائی تھی جن میں سے تین کو مقامی افراد نےبچا لیا۔
ریسکیو کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے لاشوں کو کراچی کے لیے روانہ کر دیا ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تینوں دوست عیدقرباں کے سلسلے میں مویشی لینے اندرون سندھ گئے تھے۔