وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہےتو فوراً وطن آئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست کی بنیاد ہی انصاف ہے سکھر یہ نہیں ہوسکتاعمران خان اپنی سیاسی بنیاد سے منحرف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کےتقاضےپورےہونےچاہیں، جہانگیرترین نےاگرکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا تو سرخرو ہو جائیں گے قانون کےتقاضےضرور پورے ہوں گے،کوئی دہرا معیار نہیں ہو سکتا۔
اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن میں خطرہ ہےتو فوراً وطن آئیں انہیں ہم محفوظ جگہ پررکھیں گے جوجیل سےگیاہےاسےجیل ہی میں واپس رکھاجائےگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام ویکسین لگوائیں تاکہ نارمل زندگی کی طرف جایا جاسکے۔