بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر اعظم آج احساس بچت بینک اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج احساس پروگرام کے ایک اور انقلابی پروگرام احساس بچت بینک اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آج احساس پروگرام کی چھتری تلے ایک اور انقلابی پروگرام موبائل سیونگ والٹ (احساس بچت بینک اکاؤنٹ) کا افتتاح کریں گے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ کہ پروگرام کا تھیم ایک عورت 1 بینک اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت ان اکاؤنٹس میں احساس سے فنڈز کی وصولی کے علاوہ بے شمار فوائد حاصل کیے جاسکیں گے جس سے خواتین کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں