بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

سندھ اورپیپلزپارٹی کی پالیسی ہےنہ کچھ کریں گےنہ کرنےدیں گے، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کی ترقی چاہتے ہیں ،ہم سندھ میں جوکام کرنےجارہےتھے اورسندھ حکومت رکواناچاہتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گھوٹکی کےوسائل پرسب سےزیادہ حق یہاں کےعوام کاہے، حکومت سندھ میں کوئی ہے ، جوحلیم عادل کوبڑالیڈربناناچاہتاہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ اورپیپلزپارٹی کی پالیسی ہےنہ کچھ کریں گےنہ کرنےدیں گے، بلاول بھٹواب بھی کہتےہیں ہمیں کام کرنےکےلیےوقت چاہیے، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تھی توبلاول بھٹوپیدابھی نہیں ہوئےتھے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں کام کراناہےعمران خان کایہی وژن ہے، وزیراعظم نےسندھ آکر14ہزارارب کےترقیاتی پیکج کااعلان کیاتھا، ہم سندھ میں جوکام کرنے جارہے تھے اورسندھ حکومت رکواناچاہتی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوانصاف کی جدوجہدکرتےہوئے25سال ہوگئے، وزیراعظم کوترین کیخلاف انتقامی کارروائی کرنےکی ضرورت نہیں، وزیراعظم عمران خان جہانگیرترین کوکوئی خاص رعایت نہیں دینگے۔

گذشتہ روز  اسدعمر نے کہا تھا کہ عمران خان کی ساری سیاست ‏کی بنیاد ہی انصاف ہے سکھر یہ نہیں ہوسکتاعمران خان اپنی سیاسی بنیاد سے منحرف ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ   انصاف کےتقاضےپورےہونےچاہیں، جہانگیرترین نےاگرکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ‏تو سرخرو ہو جائیں گے قانون کےتقاضےضرور پورے ہوں گے،کوئی دہرا معیار نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے کہا تھا کہ نوازشریف کےساتھ لندن میں کیا ہوا ہمیں نہیں معلوم، اگر نوازشریف کولندن ‏میں خطرہ ہےتو فوراً وطن آئیں انہیں ہم محفوظ جگہ پررکھیں گے جوجیل سےگیاہےاسےجیل ہی ‏میں واپس رکھاجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں