تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

سعودی عرب میں خوش خبریاں!

ریاض: سعودی حکومت نے ‘نطاقات’ کا نیا پروگرام متعارف کرا دیا جس کے تحت نہ صرف مقامی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی بلکہ لیبر مارکیٹ کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نطاقات کا نیا پروگرام جاری کیا ہے جس کے ذریعے سعودیوں کو 3 لاکھ 40 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور یہ لیبر مارکیٹ کو جدید اور معیاری بنانے کی حکمت عملی کا ایک حصہ بھی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سعودی نوجوانوں کو پرکشش ملازمتوں کے مواقع دیے جائیں گے۔ وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نطاقات کا نیا پروگرام 3 اہم نکات پر مشتمل ہے۔

وزارت کے تین اہم مقاصد اور نکات یہ ہیں، آئندہ 3 برس کے لیے سعودائزیشن کا واضح شفاف تصور، اس کا مقصد نجی اداروں میں سعودائزیشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ منظم اور مستحکم کرنا ہے۔

نطاقات کے دائرے میں آنے والی 85 سرگرمیوں کے بجائے مشترکہ خصوصیات والی 32 سرگرمیاں سعودیوں کے لیے خاص ہوں، یہ منصوبہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ سعودائزیشن کے دیگر پروگراموں سے ہم آہنگ ہے۔

سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ 2024 تک تین لاکھ 40 ہزار سے زائد نوکریاں سعودیوں کو دیں گے۔

Comments

- Advertisement -