اشتہار

بھارت: کورونا کے باعث انوکھی شادی، ویڈیو دیکھ کر سب دم بخود

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کوروناوائرس کی بدترین صورت حال کے باعث نافذ العمل کرفیو کے دوران دلہا دلہن منفرد طریقے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے دولہے کے والد نے کورونا پابندیوں سے بچنے کے لیے پورا جہاز بُک کروا لیا اور طیارے میں ہی شادی کی تقریب منعقد کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دولہے راکیش کے والد نے مدورائی سے بنگلور تک 2 گھنٹے کے لیے جہاز کرائے پر لیا اور اس دوران 161 مہمانوں کو مدعو کیا، اس طرح طیارے میں ہی دلہا دلہن رشتے ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

- Advertisement -

طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا ویسے ہی ان کی شادی کی رسومات کا آغاز ہوا اور جب جہاز لینڈ ہوا اس وقت تک دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے تھے۔

جہاز میں موجود تمام افراد کے پاس کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ موجود تھی۔

خیال ہے کہ اس منفرد شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ کوروناوائرس کے پیش نظر بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد ہے اگر کہیں اجازت ہے بھی تو وہاں محدود افراد ہونے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں