بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں گزشتہ ایک ماہ میں کورونا مریض کی شرح ڈبل، اگلے 14روز بہت اہم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرزآف کورونامریض ڈبل ہوگئے، ڈاکٹرزبتاتے ہیں کہ اگلے 14روز بہت اہم ہیں، اگر اگلے 14روز احتیاط کرلی تو دن بہتر ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹی فکیشن جاری کیا، کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نےحکومت کی جانب سےفیصلوں سےآگاہ کیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فیصلےکرتی ہےاورانتظامیہ عمل کرائےتولوگ ناراض ہوتےہیں ، انتظامیہ کی جانب سےعمل نہ کرایاجائےتوبھی لوگ ناراض ہوتےہیں، سندھ حکومت کہہ رہی ہےکہ غیرضروری طورپراپنےگھروں سےنہ نکلیں۔

کورونا صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ7روزمیں کراچی میں کوروناکیسز کی شرح12.7فیصدرہی، حیدرآبادضلع میں 10.8 فیصد کورونا پوزیٹو ریشو رہا ہے، 24 اپریل کے مقابلےمیں اس وقت تعداد دگنی ہوچکی ہے، 24 اپریل کو 855 اور 24 مئی کو ڈبل فیگر ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں نمبرزآف کورونامریض ڈبل ہوگئے، 204مریضوں میں اضافہ ہواہے، نیپا کےقریب سندھ ڈیزیز اسٹیٹیوٹ ، لیاقت نیشنل اسپتال ،ایس آئی یوٹی میں ایک بھی بیڈخالی نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کیا اس وبا کو ہم آپے سے باہر ہونے دیں، کیا اس وبا کے نمبرز کو اسی طرح بڑھنے کی اجازت دیں یا روکیں، دنیا میں کورونا مریض بڑھ رہے تھے تو ہم نے سخت فیصلے کیے، نتیجے میں پہلی اور دوسری لہرمیں بڑے پیمانے سے بچ گئے۔

ترجمان نے کہا ایک بار پھر حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، نہیں چاہتے کرفیو لگایا جائے، چیزوں کو مکمل بند کر دیاجائے، آپ چاہتےہیں کہ معمولات زندگی معمول پرہوں تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، اگرآپ چاہتےہیں مزیدسختی نہ ہوتوحکومتی گائیڈلائن کواپناناہوگا، آپ سب کوایس اوپی پرعمل،ماسک پہننا ہوگا ویکسین لگوانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھ اورافسوس ہوتاہےجب لوگ شٹربندکرکےاپنابزنس چلارہےہوں، حکومت کو کوئی شوق نہیں آپ کے شٹرگرانے کا مگرمیتیں اٹھانے کا بھی نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا اگرپارک کےدروازےبندہوتےہیں تودیواریں پھلانگ کرجاتےہیں، ریسٹورانٹ بندکیےمگرمالکان نےکہاکہ ٹیک اوےکی اجازت دےدیں، سندھ حکومت نے کہا چولہا چلنا چاہئےڈلیوری ٹیک اوےکی اجازت دی، آپ چلےجائیں ریسٹورانٹ شٹر بند کر کے بندکمروں میں کھانےکھلارہےہیں، شٹربند کر کے کھانا کھلائیں گے تو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےشادی ہالزبندکردیےلوگوں نےاپنےگھردےدیے، اب شادی ہالزکےبجائےگھروں میں تقریبات ہورہی ہیں، ہمارااختلاف مصروفیات سےنہیں ہجوم سےہے، آپ حکومت کاساتھ دیں ورنہ سخت فیصلےکرنا ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرزبتاتے ہیں کہ اگلے 14روز بہت اہم ہیں، اگر اگلے 14روزاحتیاط کرلی تودن بہترہوسکتےہیں، کل اتوارکےروزسیکڑوں کی تعدادمیں پارکس میں رش تھا، آج مجبوراًسندھ حکومت کوفیصلہ کرناپڑاکہ پارکس بندہونگے،ہرجگہ دفاترمیں بھی ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں