ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے اقاموں اور ویزوں کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ملک مقیم غیرملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزے اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی۔
اقاموں اور ویزوں کی توسیع خودکار نظام کے تحت 21 شوال دو جون 2021 تک بغیر کسی فیس کے بغیر کی جائے گی۔
سعودی وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردیں۔
سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے۔
#BREAKING: King Salman orders free extension of iqama, exit, visit and reentry visas of expatriates who are outside #SaudiArabia at countries which arrival has been suspended from pic.twitter.com/WHrj8mG76x
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) May 24, 2021
سعودی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے درکار احتیاطی تدابیر اختیار اور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مالیاتی اور اقتصادی نقصانات کم سے کم ہوں۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی اس کے لیے کسی کو دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔
محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کے حوالے سے جو نکات بیان کیے ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع ہوگی جہاں سے آمد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع دو جون 2021 تک ہوگی۔