اشتہار

کورونا وائرس: عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو لاحق خطرے سے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس نے کورونا وائرس سے متعلق دنیا کو لاحق خطرے سے خبردار کردیا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد پانچ ماہ میں گزشتہ سال سے بڑھ چکی ہے یہی صورت حال رہی تو اگلے تین ہفتوں میں اموات بھی گزشتہ سال سے تجاوز کرجائیں گی۔

عالمی ادارہ صحت نے ستمبر تک ہر ملک میں دس فیصد آبادی کی ویکسنیشن مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ٹیدروس نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ویکسینیشن کے لیے تعاون کریں تاکہ ستمبر تک ہر ملک میں 10 فیصد اور سال کے اختتام پر تین فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاسکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ 15 ہزار ہیلتھ ورکرز ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کو عالمی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کی سربراہ ماریہ وان کرکوف نے بتایا تھا کہ بھارتی نظام صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہونے والی کورونا کی قسم بی 1617 ایک عالمی خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس کی کسی قسم کو اس وقت باعث تشویش قرار دیا جاتا ہے جب وہ زیادہ متعدی زیادہ جان لیوا اور موجودہ ویکسینز اور علاج کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں