وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان کو الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سوات میں مالی بے قاعدگیوں، غیرقانونی بھرتیوں، ہراسانی کے الزامات اور اختیارات کے غلط استعمال پر گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔
گورنر نے پروونشل انسپکشن ٹیم اور گورنر انسپکشن ٹیم کی انکوائریز رپورٹ کی سفارشات پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا۔
گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ ہائرایجوکیشن نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔