اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےنوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے ، اپنے خطاب میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار فراہمی سے متعلق گائیڈلائنز دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کےنوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، جس میں کامیاب جوان پروگرام کےتحت روزگارفراہمی سےمتعلق گائیڈلائنزدیں گے بزنس لون،اسکل اسکالرشپ کےتحت نوجوانوں کیلئے رقم تقسیم سےمتعلق پالیسی سےآگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم گائیڈ لائنز دیں گے! کامیاب جوان بزنس لون اور اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کیلئے رقم کی تقسیم سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا جائیگا! pic.twitter.com/2WMpR4myhw
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 25, 2021
گذشتہ روز ق معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو اپنےپیروں پر کھڑا کرنا ہے، کامیاب جوان پروگرام حکومت کی کوئی وش لسٹ نہیں ہے، 2019 میں جب کامیاب جوان پروگرام شروع کیا تو پہلےنوجوانوں سےمشورہ کیا، بڑی تعدادمیں نوجوانوں کاکہنا تھا ہمیں فیصلہ سازی میں شامل نہیں کیاجاتا، ہم چاہتے ہیں ہمیں فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہئے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں کامیاب جوان پروگرام سیاسی بنیاد پر نہیں چلایا جارہا، کہا جاتا ہے کسی وزیر اور مشیر کے آدمیوں کو پیسا ملتا ہے، عام آدمی کو نہیں، ایسےنوجوانوں سےملا ہوں جون لیگ کو فالو کرتے ہیں اورپروگرام سے فائدہ اٹھایا۔