بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیوں کا مثالی کردار’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امریکی اوورسیزپاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ، جس میں گورنرپنجاب نے کہا اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائےگی،الیکشن 2023آجائیں گے ،ملکی ترقی کوبریک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ہم اوورسیزپاکستانیوں کیساتھ ہیں، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں اوورسیزپاکستانیو ں کامثالی کردارہے، امریکامیں اوورسیزپاکستانی بھی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں۔

انھوں نے مزید کہا پاکستان معاشی میدان میں درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہے، قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہےجوہرصورت پوری کی جائے گی ، ملکی،عوامی مفادات کےتحفظ پرحکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اوورسیزپاکستانی ملک کاسرمایہ ہیں انکےمسائل 100فیصدحل ہوں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا سے عوام کو محفوظ رکھنے کی حکومتی حکمت عملی کودنیاسراہارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں