اشتہار

غیرملکیوں کی ملازمتیں خطرے میں؟

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: عمان میں شہریوں کو ملازمت دینے کی پالیسی سے غیرملکی کارکنوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک عمان کے نجی اور سرکاری شعبوں میں اپنے شہریوں کو ملازمتیں دینے کی پالیسی سے غیرملکی ورکرز کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبر پالیسی سے گزشتہ ایک سال کے دوران غیر ملکی کارکنوں میں کمی واقع ہوئی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سلطنت عمان کی وزارت محنت کے ایک اعلی عہدیدار باسم بن محمد البلوشی کا کہنا ہے کہ عمانی شہریوں کو ملازمتیں دینا وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

عمان: غیرملکی ملازمین کے لیے قانون میں ترمیم کردی گئی

خیال رہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے عرصہ کے دوران تقریبا 2 لاکھ 18 ہزار غیر ملکی کارکنان خلیجی عمان سے واپس چلے گئے جن کی وجوہات لیبر پالیسی اور کورونا وبا بھی بنیں۔

عمانی حکومت کی مقامیوں کو زیادہ نوکریاں دینے کی پالیسی سے غیرملکی متاثر ہوئے۔

خلیجی ملک میں خاص طور پر سیاحت سے وابستہ افراد اور کچھ تاجروں نے بھی عمان چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وبا کے باعث مذکورہ شعبوں کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں