اشتہار

عمر اکمل نے جرمانہ ادا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو جرمانے کی ادائیگی کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کو جرمانے کی ادائیگی کر دی ہے، عمر اکمل نے 42 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل پر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل پی سی بی کے بحالی پروگرام کے لیے اہل ہو گئے۔

- Advertisement -

تاہم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے باعث بحالی پروگرام فوری ممکن نہیں ہے، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ پی ایس ایل میں مصروف ہوگا۔

اس سے قبل عمر اکمل کی جانب سے جرمانے کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے مسترد کر دیا تھا، عہدے داران کا مؤقف تھا کہ ٹیکس ریٹرن سے نہیں لگتا کہ کرکٹر کو کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ میچ فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی سزا ڈیڑھ سال سے کم کر کے ایک سال کردی تھی، جب کہ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر انھیں 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی، سزا میں کمی کےخلاف پی سی بی نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیاتھا۔

عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کی روشنی میں عمر اکمل کی سزا 20 فروری 2021 کو مکمل ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں