بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کھلاڑیوں سے متعلق اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان سے ‏جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ابوظبی جانےوالے کھلاڑی اور آفیشلز شیڈول کےمطابق کل روانہ ‏ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور بھارت سےسفر کرنے والوں کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں، ‏بھارت اورجنوبی افریقہ کےچندافرادکےویزے جاری ہوناباقی ہیں امیدہےآج رات تک باقی افراد کے ‏ویزے بھی جاری ہو جائیں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ویزےمکمل ہوتےہی بھارتی اور جنوبی افریقن آفیشلزابوظبی پہنچیں گے، ‏ویزوں کا عمل مکمل ہوتے ہی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کوپاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ ‏پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کردیا گیا ‏ہے۔ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سےنسیم شاہ اب 26 مئی کو ‏ابوظہبی روانہ نہیں ہوں سکیں گے، لہٰذاوہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے کل ٹیم کے ہمراہ روانہ ‏نہیں ہوں گے۔کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑی کو فی الحال کراچی کے ہوٹل میں الگ منزل ‏پر قرنطینہ میں بھیج دیاگیا ہے، مذکورہ کھلاڑی ٹیم کےہمراہ ابوظبی کےلیےسفر نہیں کرسکےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں