بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں کی روانگی میں ایک دن کی تاخیر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک دن آگے بڑھا دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑی کی ابوظبی روانگی میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑی اور آفیشلز مائیکرو سیکیور ببل میں ایک دن مزید رہیں گے۔

تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویزا کنفرمیشن کے بعد ہی روانگی ممکن ہوگی۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے لگ چکے ہیں، امارات کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا ہے کہ کچھ ویزوں کے پرنٹس نہیں مل سکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام ویزوں کے پرنٹس نہ ملنے پر روانگی میں ایک روز کی تاخیر کی گئی ہے، پاکستان میں موجود کھلاڑی، آفیشلز جمعرات کو ابوظبی روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کھلاڑیوں سے متعلق اہم پیش رفت

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان سے ‏جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے جاری ہو گئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا ابوظبی جانےوالے کھلاڑی اور آفیشلز شیڈول کےمطابق کل روانہ ‏ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور بھارت سےسفر کرنے والوں کے ویزے تاخیر کا شکار ہیں، ‏بھارت اورجنوبی افریقہ کےچندافرادکےویزے جاری ہوناباقی ہیں امیدہےآج رات تک باقی افراد کے ‏ویزے بھی جاری ہو جائیں گے۔

ترجمان نے واضح کیا تھا کہ ویزےمکمل ہوتےہی بھارتی اور جنوبی افریقن آفیشلزابوظبی پہنچیں گے، ‏ویزوں کا عمل مکمل ہوتے ہی میچز کا شیڈول جاری کر دیا جائےگا۔

اہم ترین

مزید خبریں