اشتہار

سورج کب خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وقت کے مطابق کل دوپہر12بجکر18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سورج کل خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے تحت 2بجکر18منٹ جبکہ سعودی عرب کے وقت کے مطابق دوپہر12بجکر18منٹ پر سورج کو خانہ کعبہ کے عین اوپر دیکھا جاسکے گا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

عرب ممالک اور قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں کے باشندے قبلہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔ اسی طرح افریقا، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے بھی قبلہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔

سعودی فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا ہے کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ اس لیے رونما ہوتا ہے کیونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے۔

سپر فل مون : سال 2021 کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا

خیال رہے کہ سورج اپنی گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور اس طرح گردش کرتے کرتے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں