بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لینے والے اساتذہ کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لینے والے اساتذہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملازمین ویکسی نیشن کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لینے والے اساتذہ کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے اور اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا ہے کہ 30سال سےزائد عمرکےتمام ملازمین ویکسی نیشن کےلئےرجسٹرڈکروائیں، اسکول کھلنےسے پہلے 40 سال سے زائدعمر کے اساتذہ ویکسی نیشن کروالیں۔

یاد رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی عملے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا تھا اور کہا صرف ویکسین کروانے والے اساتذہ اور عملے کو ہی امتحانی ڈیوٹیوں میں تعینات کیا جائے گا۔

اس حوالےسے تمام بورڈز کو احکامات جاری کیے گئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کوکورونا ویکسنیشن کروائیں تاکہ امتحانات میں ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں۔

احکامات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سپروائزری سٹاف ،نگران عملہ اور دیگر سٹاف کی فوری ویکسی نیشن کروائی جائے گی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں