اشتہار

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول فائنل کر لیا ‏جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، ‏‏26جون سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گا۔

پنجاب کےتعلیمی بورڈز 26 جون سے بارہویں کے امتحانات منعقد کریں گے جب کہ انٹرمیڈیٹ ‏کے15روز بعد میڑک کے امتحانات منعقد کیےجائیں گے۔

- Advertisement -

دو روز میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری ہونےکا امکان ہے۔ نویں اور گیارہویں جماعت کے ‏امتحانات ستمبر میں منعقدکیےجائیں گے۔

یاد رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران امتحانی عملے ‏کے لیے کورونا ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا تھا اور کہا صرف ویکسین کروانے والے اساتذہ اور ‏عملے کو ہی امتحانی ڈیوٹیوں میں تعینات کیا جائے گا۔

اس حوالےسے تمام بورڈز کو احکامات جاری کیے گئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر ‏امتحانی ڈیوٹی دینے والے عملے کوکورونا ویکسنیشن کروائیں تاکہ امتحانات میں ڈیوٹیاں سرانجام ‏دے سکیں۔

احکامات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سپروائزری سٹاف ،نگران عملہ اور دیگر سٹاف کی ‏فوری ویکسی نیشن کروائی جائے گی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں