اشتہار

ایران کے پیٹروکیمیکل پلانٹ میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق دو زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : جنوبی ایران میں واقع پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ جنوبی ایران کے صوبے بوشہر کے شہر عسلویہ میں واقع پیٹروکیمیکل کمپلیکس میں ہوا، صوبے کے گورنر نے دھماکے سے متعلق کہا ہے کہ دھماکہ دو کمپنیوں کے درمیان آکسیجن کی ترسیل کےلیے بچائی گئی پائپ پھٹنے سے ہوا۔

ایرانی حکام نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کی مزید وجوہات جاننے کےلیے ٹیکنیکل ایمرجنسی ٹیم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی۔

- Advertisement -

اس سے قبل اپریل 2021 میں ایران کے نطنز کے جوہری پلانٹ پر یورینیم کو افزودہ کرنے کے پلانٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کچھ روز کےلیے یورینیئم کی افزودگی معطل ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل ایران کی آئل ریفائنری میں بھی آتشزدگی ہوئی تھی جس نے تین ملازمین کو اپنی لپیٹ میں لےلیا تھا۔

ایرانی حکام نے کہا تھا کہ تیل کے کارخانے میں موجود آتش گیر مواد کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا تھا جو فنی خرابی کا سبب بنا اور دھماکہ ہوگیا۔

خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ برس جون سے جوہری، پیٹرولیم اور فوجی تنصیبات میں دھماکوں اور آتشزدگی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں