تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب نے اسرائیل پر بڑی پابندی عائد کردی

ریاض : سعودی عرب اسرائیلی مسافر بردار طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جانے والی اسرائیلی پرواز 661 کو سعودی عرب سے گزرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔

اسرائیلی ایئرلائن اور ٹورازم لیمیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پرواز کو دبئی کےلیے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے روانہ ہونا تھا لیکن سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا۔

اسرائیلی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

گزشتہ برس یو اے ای، بحرین اور سوڈان کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات قائم ہوئے جس کے بعد مذکورہ ممالک میں براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

سعودی عرب نے گزشتہ برس ہی سعودی عرب نے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی تاہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا کوئی باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -