لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کے والد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اعزاز چیمہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر بذریعہ ٹوئٹر دی، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے پیارے والد مہدی الیاس اختر چیمہ آج علی الصبح انتقال کرگئے۔
اسی افسوسناک خبر کی اطلاع کے ساتھ اعزاز چیمہ نے لکھا کہ برائے مہربانی میرے والد کے لئے سورہ فاتحہ پڑھ کر دعائےمغفرت کریں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
With great sorrow it is to inform you all that my Beloved Father Mehdi Ilyas Akhter Cheema passed away this morning at 5:30am 27th May 2021.
We request you to kindly pray for his maghfirat and recite SURAH FATIHA for the departed soul.— Aizaz Cheema (@AizazCheema) May 27, 2021
یاد رہے کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر اعزاز چیمہ گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی فائنل کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے، 15 ستمبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔
اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔