جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

باربی جیسا نظر آنے کیلئے نوجوان نے چہرے کی سرجری کروالی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : مشہور زمانہ فیشن ڈول’ باربی‘ سے دیوانگی کی حد تک محبت کرنے والی برطانوی نوجوان نے چہرے کی متعدد سرجریاں کروالیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 سالہ جمی فیدراسٹون نامی اس نوجوان نے خود کو پلاسٹک باربی ڈول کے میل ورژن "کین” جیسا بنانے کے لیے چہرے کی متعدد سرجریاں کروالیں جن پر 14 ہزار(21 روپے پاکستانی) امریکی ڈالر خرچ کرڈالے۔

- Advertisement -

سرجریز کے دوران نوجوان کے لپ فلرز کیے گئے، جب کہ گالوں کی جراحی، بوٹوکس اور کئی دیگر چیزیں بھی آپریشن کا حصہ تھیں۔

برطانوی نوجوان نے باربی ڈول کے میل ورژن کین کی طرح نظر آنے کےلیے مزید آپریشنز کروانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہ جب تک مکمل طور پر باربی کین کی طرح نہیں بن جاتا آپریشن کرواتا رہوں گا۔

واضح رہے جمی فیدراسٹون نے 16 برس کی عمر میں تعلیم کو خیر آباد کہہ کر مختلف ملازمتیں تلاش کرنا شروع کردی تھیں تاہم وہ اپنے دوست کے بوتیک پر بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں