اشتہار

’بابا تصویر میں نہیں مگر ہمارے ارد گرد موجود ہیں‘ :‌ مرحوم والد کی یاد میں‌ منال خان کا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنی منگنی پر والد کی کمی شدت سے محسوس کی، اس حوالے سے انہوں نے والد کی عدم موجودگی کے حوالے سے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ’بات پکی‘ (منگنی) کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اپنے جیون ساتھی محسن اکرام کے ساتھ موجود تھیں۔

اداکارہ نے منگنی کی تقریب میں والد کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

- Advertisement -

منال خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابا تصاویر میں تو نہیں ہیں لیکن ہمارے ارد گرد موجود ہیں، وہ ہمیشہ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہماری حفاظت بھی کرتے ہیں‘۔ منال خان نے لکھا کہ مجھے یقین ہے والد تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے اس خوشی کے موقع پر جشن بھی منایا۔

مزید پڑھیں: منال خان کی بات پکی ہوگئی، تصاویر وائرل

منال نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ وہ ہوتے اور احسن سے ملتے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ میری بات پکی تقریب کی تصاویر ہیں، جس میں  پوری فیملی موجود ہے‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے والد مبین خان گزشتہ برس اکتیس دسمبر کو طبیعت ناسازی کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں