جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوانِ بالا (سینیٹ) نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعرات کے روز صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بل پیش کیا۔

اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے بل کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا جبکہ حکومتی نشستوں پر بیٹھے اراکین نے اس بل کی حمایت کی۔

- Advertisement -

اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ میں سی پیک اتھارٹی کے قیام کے بل کی شق وار منظوری لی گئی، جس کو اراکین نے منظور کیا۔

صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں:  ُُُپاکستان میں‌ غیرملکی سرمایہ کاروں کی آمد، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بڑی خوشخبری سنادی

قبل ازیں یہ بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی، جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی تو بل کو شبلی فراز نے ایوان میں پیش کیا۔

ایوان میں بل سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے رکن شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ ’ملک کا مستقبل سی پیک منصوبے سے جڑا ہے لہذا اتھارٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے تاکہ اسے بھی بجٹ میں شامل کرسکیں‘۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور قائد حزبِ اختلاف نے کہا کہ ’چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو جانتے ہیں، حکومت سی پیک اتھارٹی کے قیام کے بل  اضافی ایجنڈے کے طور پر لائی اور اسے ایوان میں اُس وقت پیش کیا جب اراکین چلے گئے تھے‘۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں