تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

عائزہ خان نے ٹک ٹاک پر بڑی کامیابی حاصل کرلی

کراچی : پاکستان کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اب ٹک ٹاک کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا یہاں بھی کامیابیاں ان کے قدم چھو رہی ہیں۔

شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا جادو چلانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر بھی خوب چرچے ہیں، جس کے بعد اب وہ ٹک ٹاک پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر "گیتی پرنسز” کے نام سے موجود عائزہ خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

صرف دو دن میں عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر 50 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ عائزہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا۔

عائزہ خان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک صرف دو ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس اور تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عائزہ خان نے اپنے ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے "گیتی” نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا تھا۔

عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ "گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔”

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ” گیتی” نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -